ابنا: اسرائیلی اخبار وای نیٹ نیوز کے مطابق شوول ڈرون طیارہ اپنی معمول کی پرواز پر تھا کہ اسے انجن میں خرابی پیدا ہو جانے کے بعد سمندر میں گرا کر تباہ کر دیا گیا۔وای نیٹ نیوز کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹرز سمندر میں تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تل ابیب نے شوول ڈرون طیاروں کو گراونڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کہ اسرائیل کے انتہائی جدید ترین ڈرون طیارے ہیں تاکہ ان طیاروں کے انجن کی خرابی کا پتہ لگایا جا سکے۔سال گذشتہ بھی ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ انسانی غلطی اور انجن کی خرابی کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے موشاو یسودوت میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418380
اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے اپنے ایک جدید ترین ڈرون کو انجن میں خرابی کے باعث بحیرہ روم میں گرا کر تباہ کر دیا۔